- news
- جلد نمبر 35 شمارہ نمبر 2 شائع
جلد نمبر 35 شمارہ نمبر 2 شائع
جرنل آف ریسرچ(اردو) کا تازہ شمارہ آن لائن ہو گیا۔
جرنل آف ریسرچ(اردو) کا تازہ شمارہ آن لائن ہو گیا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی پالیسی کی روشنی میں اس شمارے میں پندرہ مقالات شائع کیے گئے ہیں۔ ان مقالات کوپاکستان کے علاوہ انڈیا، مصر، ایران، ترکی اورجاپان کی مختلف یونیورسٹیوں کے ماہرینِ مضمون کی مثبت جانچ رپورٹس کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ جلدنمبر 35 کے شمارہ نمبر 2کے لیے موصول ہونے والے مقالات میں سے 13 مقالات کو ریویورز کی طرف سے منفی رپورٹس موصول ہونے کی وجہ سے اشاعت کے قابل نہیں سمجھا گیا اور مصنفین سے معذرت کی گئی۔
دریں اثنا جلد نمبر 36 کے لیےساٹھ سے زائد مقالات جرنل آف ریسرچ( اردو) کو موصول ہو چکے ہیں جن کی جانچ کا عمل جاری ہے ۔واضح رہے کہ جرنل آف ریسرچ(اردو) میں آرٹیکل کی سبمشن فیس 5000/-پاکستانی روپے ہے ، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں جرنل آف ریسرچ(اردو) اِس سبمشن فیس کی رسید کے بغیر موصول ہونے والا کوئی بھی مقالہ پراسس کرنے کامجاز نہیں ہے اس لیے اسے ڈیٹا بیس میں کبھی شامل نہیں کیا جاتا۔