- news
- جرنل آف ریسرچ(اردو) کا تازہ شمارہ شائع
جرنل آف ریسرچ(اردو) کا تازہ شمارہ شائع
جون 2019ء کا شمارہ (35) آن لائن کر دیا گیا۔
جون 2019ء کا شمارہ (35) آن لائن کر دیا گیا۔
اس شمارے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی پالیسی کی روشنی میں پندرہ مقالات شائع کیے گئے ہیں۔ ان مقالات کو پاکستان کے علاوہ انڈیا، مصر، ایران، ترکی، بنگلہ دیش، جاپان اور ماریشس کی مختلف یونیورسٹیوں کے ماہرینِ مضمون کی مثبت جانچ رپورٹس کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ شمارہ نمبر 35 کے لیے موصول ہونے والے مقالات میں سے چھ مقالات کو ریویورز کی منفی رپورٹ پر اشاعت کے قابل نہیں سمجھا گیا اور مصنفین سے معذرت کی گئی۔ دریں اثنا شمارہ نمبر 36 کے لیے چالیس سے زائد مقالات جرنل آف ریسرچ( اردو) کو موصول ہو چکے ہیں جن کی جانچ کا عمل جاری ہے ۔