Journal of Research (Urdu), BZU - Multan

(جرنل آف ریسرچ (اردو

Bahauddin Zakariya University, Multan (Pakistan)
ISSN (print): 1726-9067
ISSN (online): 1816-3424

جرنل آف ریسرچ (اردو) کا تازہ شمارہ شائع

جرنل آف ریسرچ(اردو) کا شمارہ نمبر ۳۴  آج  آن لائن شائع کر دیا گیا۔ ڈین آف لینگوئجزاینڈ اسلامک اسٹڈیز، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان (پاکستان) کے آفس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری (سابق وائس چانسلر)نے تازہ شمارہ آن لائن کیا۔

جرنل آف ریسرچ(اردو) کا شمارہ نمبر ۳۴  آج  آن لائن شائع کر دیا گیا۔ ڈین آف لینگوئجزاینڈ اسلامک اسٹڈیز، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان (پاکستان) کے آفس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری (سابق وائس چانسلر)نے تازہ شمارہ آن لائن کیا۔

اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ،ڈین فیکلٹی آف لینگوئجز اینڈ اسلامک اسٹڈیز،پروفیسر ڈاکٹر ممتازخان کلیانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق بھٹی، ڈاکٹر محمد خاور نوازش، ڈاکٹر محمد شہزاد اور ڈاکٹر صوفیہ عمر بھی موجود تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے ٹیم جرنل آف ریسرچ (اردو) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تحقیقی مجلہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی ریسرچ کے اعتبار سے رینکنگ میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ڈاکٹر محمد شفقت اللہ نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے منظورشدہ یہ وائی کیٹگری کا تحقیقی مجلہ انٹرنیشنل انڈیکسنگ ایجنسیز میں رجسٹرڈ ہونے کے بعداب  ایکس کیٹگری جرنلز کے معیار کو بھی پورا کر رہا ہے اور انشااللہ جلد اگلی کیٹگری میں شامل ہو جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے نئے شمارے کے ٹائٹل پیج میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور اسے دیدہ زیب اور آرٹ ورک کا عمدہ نمونہ قرار دیا۔

نئے شمارے کے لیے یہاں کلک کریں

Contact us

Image Description

Dr. Muhammad Khawar Nawazish

Editor / Associate Professor

Department of Urdu, Bahauddin Zakariya University, Multan-60000 (Pakistan)

  • khawarnawazish@bzu.edu.pk
  • 0092 300 956 17 45
  • website

Related News