Journal of Research (Urdu), BZU - Multan

(جرنل آف ریسرچ (اردو

Bahauddin Zakariya University, Multan (Pakistan)
ISSN (print): 1726-9067
ISSN (online): 1816-3424

جرنل آف ریسرچ (اردو) کی ویب سائٹ جاری

جرنل آف ریسرچ (اردو) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے: مدیر

جرنل آف ریسرچ (اردو) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے: مدیر

منگل(ملتان): جرنل آف ریسرچ(اُردو) کے مدیر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی نے کہا ہے کہ یہ شعبہ اُردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے کہ اس شعبے سے شائع ہونے والے ریسرچ جرنل کے لیے ایک الگ ویب سائٹ کا اجرا ہو ا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے اپنی منظور شدہ تحقیقی مجلات کی Zکیٹگری سے اوپر ترقی کے لیے یہ شرط لازمی رکھی تھی کہ جرنل کی اپنی ویب سائٹ ہو جس پر وہ باقاعدگی سے نہ صرف آن لائن ہو بلکہ اس کے متعلق دیگر معاملات تک بھی اسکالرز کی بہ آسانی رسائی ممکن ہو۔ انھوں نے کہا کہ اب تک ہائیرایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ جرنلز میں سے صرف ایک شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سندھ سے شائع ہونے والے 'الماس' کا ہی الگ سے ویب پیج موجود تھا، 'جرنل آف ریسرچ(اُردو)' اب اس میدان میں دوسرا جرنل ہے جس کا الگ ویب پیج بنایا گیا ہے۔ باقی سب کے سب جرنلز اپنے اپنے ادارے کے ہی ویب پیج پر اپ لوڈ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی سے کہا کہ ہم آئندہ بھی اس تحقیقی مجلے کو بہتر سے بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

Contact us

Image Description

Dr. Muhammad Khawar Nawazish

Editor / Associate Professor

Department of Urdu, Bahauddin Zakariya University, Multan-60000 (Pakistan)

  • khawarnawazish@bzu.edu.pk
  • 0092 300 956 17 45
  • website

Related News